چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے ممبر ، نائب وزیر اعظم لیو حہ نے اکیس تاریخ کی صبح بیجنگ میں چین- امریکہ ریاستی گورنرز کے فورم میں شریک امریکی نمائندوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حال ہی میں چین اور امریکہ نے اقتصادی و تجارتی مسائل کے حوالے سے نتیجہ خیز بات چیت کی اور کچھ اہم اتفاق رائے طے پائے ہیں۔یہ دونوں ممالک اور پوری دنیا کے عوام کے مفادات سے مطابقت رکھتا ہے۔چین- امریکہ ریاستی گورنرز کا فورم دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تبادلے کا اہم ذریعہ ہے۔ امید ہے کہ موجودہ فورم سے فائدہ اٹھا کر باہمی تعاون اور تعلقات کو مزید فروغ دیا جائیگا۔
ملاقات میں شریک امریکی ریاستوں کے گورنرز کے نمائندوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا امریکہ- چین اقتصادی بات چیت کی کامیابی کو سراہ رہی ہے۔امریکہ تجارت، سرمایہ کاری، ماحول دوست ترقی اور ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں چین کے ساتھ زیادہ وسیع پیمانے پر تعاون کرنے پر تیار ہے۔