مقامی وقت کے مطابق، اکیس مئی کو چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای نے ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں جی ۲۰ وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں شرکت کی۔
کانفرنس میں وانگ ای نے کہا کہ جی ۲۰ کا قیام اور ترقی کثیر الجہتی کا ایک نیا اظہار اور گلوبل گورننس کی اصلاحات میں اہم پیش رفت بھی ہے۔جی ۲۰ سمٹ کے نظام کے قیام کی دسویں سالگرہ کے موقع پر کثیرا لجہتی اور گلوبل گورننس پر بات چیت کرنا بہت اہمیت رکھتا ہے۔
وانگ ای نے کہا کہ ہمیں تعاون اور مشترکہ مفادات کے ہدف کے مطابق، نئے بین الاقوامی تعلقات قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی اصول کے مطابق، برابری اور مشاورت کے ذریعے مسائل کو حل کیا جانا چاہئیے۔ کثیرالطرفہ نظام کی بنیاد پر بنی نوع انسان کے مشترکہ نصیب کے حامل معاشرے کی تعمیر کی جانی چاہئیے اور اصلاحات کے ذریعے گلوبل گورننس کے نظام کو بہتر بنایا جانا چاہئیے۔
چین ایک کامیاب سمٹ کے انعقاد کے لئے ارجنٹائن کی حمایت کرتا ہے۔ اس سے کثیر الجہتی کے تحفظ کے لئے واضح موقف بیان کیا جا سکے گا،درست سمت میں اقتصادی گلوبلائزیشن کی ترقی کو فروغ اور گلوبل اقتصادی گورننس میں نئی پیش رفت حاصل ہوسکے گی۔