چین- امریکہ اقتصادی و تجارتی بات چیت کی کامیابی دونوں ممالک  کے لیے فائدہ مند ہے: ترجمان چینی وزارتِ خارجہ

0

چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے اکیس تاریخ کو  ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین- امریکہ اقتصادی و تجارتی بات چیت  میں طے پانے والا اتفاق رائے دونوں ممالک  کے لیے فائدہ مند ہے۔چین بات چیت کے سلسلے میں نئی رکاوٹ اور  اس سے گریز کا خواہاں نہیں ہے  ۔ چین پر امید ہے کہ   دونوں ممالک  کی حکومتیں ایسے فائدہ مند کاموں کو  جاری رکھِیں گی۔
پریس کانفرنس میں ایک نامہ نگار کی جانب سے بعض امریکی اہلکاروں کی جانب سے موجودہ معاہدے کو عارضی قرار دیے جانے اور بعد ازاں کشیدگی کو فروغ دیے جانے کے حوالے سے  پوچھے گئے سوال کےجواب میں جناب  لوکھانگ نے کہا  کہ وہ فریقین کے لیے قابلِ قبول معاہدہ طے پانے کےحوالے سے  پرامید ہیں ۔ چین  اس حوالے سے بات چیت میں کوئی نئی رکاوٹ یا بات چیت سے گریز نہیں چاہتا۔

SHARE

LEAVE A REPLY