چینی وزیر خارجہ وانگ ای کے دورہ یورپ کے اہم ثمرات

0

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے مقامی وقت کے مطابق اٹھارہ تاریخ کو  پرتگال کے وزیر خارجہ سے لیسبن شہر میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس میں جناب وانگ ای نے کہا کہ ان کے موجودہ دورہ پورپ سے اہم ثمرات حاصل ہوئے ہیں ۔ 
وانگ ای نے کہا کہ انہوں نے فرانس ، اسپین اور پرتگال میں قیام کے دوران تینوں ممالک کے رہنماوُں کے ساتھ   بہت زیادہ معاملات پر اتفاق کیا ہے ۔ چین اور  یورپ نے ایک دوسرے کی ترقی کو خطرے کی بجائے موقع سمجھ لیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ باہمی مفادات میں اضافے کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ یورپی ممالک نے چین کے پیش کردہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو  کے تحت منصوبوں میں حصہ لینے کی خواہان  کا اظہار کیا ہے۔ علاوہ ازیں  عالمی سطح پر  موجودہ غیر یقینی کی صورتحال کے تناظر میں چین اور یورپ مستحکم قوت  کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here