اکیس مئی کو پانچ بجکر اٹھائیس منٹ پر چین نے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچنگ سینٹر سے چھو چھیاو نامی ریلے سیٹلائٹ کو کامیابی
سے لانچ کر دیا۔ مذکورہ سیٹلائٹ کو چھانگ جینگ نمبر چار کیریئر راکٹ کے ذریعے چاند کی سائنسی تحقیقات کے منصوبے
“مشن چھانگ اے نمبر چار” کے لئے لانچ کیا گیا ہے۔
چھو چھیاو نامی ریلے سیٹلائٹ رواں سال کے اواخر میں شروع کیے جانے والے چاند کی سائنسی تحقیقات کے منصوبے ” مشن چھانگ اے نمبر چار ” کے لئے ز مین اور چاند کے درمیان ریلے مواصلات کی سروس فراہم کرے گا۔