رواں سال دسمبر میں میراتھن منعقد  کیے جانے کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد

0

   شنگھائی تعاون تنظیم  کے تحت میراتھن  منعقد کیے جانے کےحوالے سے  ایک  پریس کانفرنس بیس تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوئی۔معلو م ہوا ہے کہ مذکورہ  میراتھن  رواں  سال دسمبر میں چین کے جنوبی شہر کھن مینگ میں منعقد ہوگی۔توقع ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک  سے آنے والے ہزاروں  لوگ اس  میں شریک ہونگے۔
 شنگھائی تعاون تنظیم کے جنرل سیکریٹری  علیمووف نے   پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  دو ہزار سولہ میں شنگھائی تعاون تنظیم  کے تحت میراتھن کے انعقاد  کا سلسلہ شروع ہوا۔ اس کے بعد  سے یہ ایونٹ پوری دنیا کے  کھلاڑیوں میں مقبول ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ اس مقابلے میں شرکت کے لیے عمر  کی کوئی حد مقرر نہ کرنا   شنگھائی تعاون تنظیم کی روح  کے  مطابق ہے یعنی  شراکتداری ہر ایک کے لیے۔انہوں نے  دسمبر میں منعقد ہونے والی میراتھن  کی کامیابی کے لیے پورے  یقین کا اظہار کیا۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here