چینی صدر مملکت کی جانب سے کیوبا میں مسافر طیارے کےحادثے پر کیوبا اور میکسیکو کے رہنماوں کے نام  تعزیتی  پیغام 

0

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ نے انیس تاریخ کو کیوبا کے شہر ہوانا کے قریب گر کر تباہ ہونےہونے والے مسافر طیارے کے حادثے پر کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے فرسٹ سیکرٹری رال کاسٹرول ، ریاستی کونسل کے چیرمین اور وزارتی کونسل کے چیرمین دیاز کنیل اور میکسیکو کے صدر اینرق  پینیاتو کے نام تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں  ۔ چینی صدر  شی جن پھنگ نے اپنے پیغامات میں  سنگین ہوائی حادثے میں شدید جانی نقصان پر رنج و غم کا اظہار کیا ۔ انہوں نے چینی کمیونسٹ پارٹی ، چینی حکومت ، چینی عوام اور  اپنی جانب سے مذکورہ حادثے  میں جاں بحق افراد کےلواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ دریں اثنا چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے بھی ریاستی کونسل کے چیرمین اور وزارتی کونسل کے چیرمین دیاز کنیل کے نام تعزیتی پیغام بھیجا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY