شنگھائی تعاون تنظیم کے ممبر ممالک کے وزرائے ثقافت کی پندرہویں ملاقات سولہ سے سترہ تاریخ تک چین کے صوبہ ہائی نان کے شہر سانیا میں منعقد ہوئی جس میں ایس سی او کے ممبر ممالک کے درمیان ثقافتی تعاون کے سمجھوتے کے لیے دو ہزار اٹھارہ سے دو ہزار بیس تک عملی منصوبے کی منظوری دی گئی ۔
ملاقات میں چین ، بھارت ، پاکستان ، قازکستان ، کرغزستان ، روس ، تاجکستان ،ازبکستان سمیت آٹھ رکن ممالک کے وفود نے مذکورہ منصوبے پر دستخط کیے۔چین کے وزیر ثقافت و سیاحت لو شو گانگ نے کہا کہ چین مختلف ملکوں کے ساتھ ثقافتی شعبوں میں تبادلوں و تعاون کو مزید فروغ دے گا تاکہ مختلف ممالک کے عوام کے درمیان باہمی مفاہمت اور دوستی میں اضافہ ہوسکے ۔