مقامی وقت کے مطابق سترہ تاریخ کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای اور اسپین کے وزیر خارجہ الفونو ڈاسٹس نے میڈرڈ میں مذاکرات کے بعد مشترکہ طور پر صحافیوں سے ملاقات کی۔وانگ ای نے سوالات و جوابات کے موقع پر فلسطین اور اسرائیل کی صورتحال کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ چودہ تاریخ کو ایک دن کے اندر باسٹھ افراد ہلاک اور دو ہزار سے زائد افراد زخمی ہونے کے واقعے پر ہم حیرت اورافسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ہم طاقت کے استعمال کی ہمیشہ سخت مزمت کرتے ہیں۔ہم پرزور الفاظ میں اپیل کرتے ہیں کہ متعلقہ فریقوں کو سب سے زیادہ حد تک پرسکون رہنا چاہیئے اور ضبط و تحمل سے کام لینا چاہیئے، تاکہ موجودہ صورتحال کو نرم بنایا جاسکے۔
وانگ ای نے مزید کہا کہ ہم مشرق وسطی کے امن عمل کی غیر متزلزل طور پر حمایت کرتے ہیں اور اس کو فروغ دیتے ہیں۔فلسطینی عوام کے قومی قانونی حقوق کی بحالی اور انصاف پر مبنی نصب العین کی غیر متزلزل طور پر حمایت کرتے ہیں ۔ ہم عالمی برادری کے ساتھ مشترکہ کوشش کرنا چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے منصوبے اور پرامن بات چیت پر قائم رہنے کی بنیاد پر فلسطینی مسلے سے جامع ،انصاف پر مبنی اور مناسب طریقے سے نبٹا جائے ۔