شانگھائی تعاون تنظیم کے ممبر ممالک کا منشیات کے خلاف جنگ میں تعاون بڑھانے کا اعادہ

0

شانگھائی تعاون تنظیم کے ممبر ممالک کے انسداد منشیات  حکام نے دنیا بھر میں منشیات کی تیاری اور سمگلنگ کے پھیلنے کی وجہ سے اسکے انسداد کے لیے تعاون کو بڑھانے کا اعادہ کیا ہے۔

 یہ عہد شنگھائی تعاون تنظیم کے ممبر ممالک کے انسداد منشیات کے سربراہوں کی کانفرنس میں کیا گیا ۔  جو کہ منشیات انٹیلی جنس ایکسچینج کو بڑھانے سے لے کر بین الاقوامی منشیات کے کنٹرول سسٹم کو برقرار رکھنے کے لۓ کئی مسائل پر اتفاق رائے تک پہنچا ۔

انہوں نے ایس سی او چھنگداو  سربراہی اجلاس میں منظوری کے لئے منشیات اور نفسیاتی مادوں کے استعمال کی روک تھام کے بارے میں ایک مسودہ پیش کرنے پر  بھی اتفاق کیا.

حکام نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسداد منشیات کنونشن کے اختیار کا تحفظ  کیا جائے گا ۔

چین کے  نیشنل نارکوٹک کنٹرول کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیو یوجن نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ایس سی او کے رکن ممالک منشیات کے کنٹرول میں تعاون کی کامیابیوں کو مضبوط کریں گے۔ اور منشیات کے استعمال کے خلاف مشترکہ مفادات اور ایک ہم نصیب معاشرے کی تشکیل میں حصہ لیں گے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY