چین-امریکہ تجارتی کشمکش   کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے: ترجمان چینی وزارتِ تجارت

0

چین کی وزارتِ  تجارت کے ترجمان کاو فنگ نے سترہ تاریخ کو بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں  کہا کہ  چین  پرامید  ہے کہ چین- امریکہ تجارتی تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کر لیا جائےگا ۔ چین تجارتی کشمکش  کا بگاڑ  نہیں چاہتا تاہم چین  تجارتی کشمکش کے  تمام ممکنہ نتائج  کا سامنا کرنے کےلیے تیار ہے۔
مذکورہ پریس کانفرنس میں ہی  وزارتِ تجارت نے چین میں غیرملکی سرمایہ کاری کے  تازہ ترین اعداد و شمار جاری  کیے۔معلوم ہوا ہے کہ  چین میں جنوری سے  اپریل تک  انیس ہزار  دو نئے غیرملکی صنعتی و کاروباری ادارے قائم ہوئِے   یہ تعداد  پچھلے سال کی اسی مدت کےمقابلے میں پچانوے اعشاریہ  چار فیصد زیادہ ہے۔زیادہ تر  نئی غیرملکی سرمایہ کاری  اعلی سائنس و ٹیکنالوجی ،طب و صحت اور  ٹیلی مواصلات  کے شعبوں میں کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here