چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے چودہ تاریخ کو بیجنگ میں بوآؤ ایشیائی فورم کے نئے صدر بان کی مون سے ملاقات کی۔
ملاقات میں وانگ ای نے بان کی مون کو بوآؤ ایشیائی فورم کا نیاصدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور کہا کہ بوآؤ ایشیائی فورم کے قیام کے سترہ سالوں میں نمایاں پیش رفت حاصل ہوئی ہے ۔امید ہے کہ نئی کونسل کی رہنمائی میں بوآو فورم ایشیا کی نمائندگی کرتے ہوئے دنیا کےبڑے پلیٹ فارم کی حیثیت سے زیادہ ترقی کرے گا ۔ایشیا اور دنیا کے سامنے پیش کردہ مسائل کے حل کے لئے مزید خدمات سرانجام دی جاسکیں گی۔فورم کے میزبان ملک کی حیثیت سے چین ہمیشہ سے فورم کی ترقی کی حمایت کرتا ہے۔
بان کی مون نے کہا کہ حالیہ برسوں میں عالمی صورتحال میں کافی تبدیلیاں آئی ہیں اور چین کا اثر دنیا میں پیش پیش ہے۔بوآؤ ایشیائی فورم مختلف حلقوں کی بات چیت کے لئے مزید کردار ادا کرے گا اور ایشیا نیز دنیا کی ترقی کے فروغ کے لئے بوآؤ منصوبہ فراہم کرے گا۔