دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کے حوالے سے بین الاقوامی سمٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد جاری ہے: چینی ترقی و اصلاحات کمیٹی

0

چینی ترقی و اصلاحات کمیٹی کے ترجمان من وے نے  سولہ تاریخ کو بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پچھلے سال منعقد ہونے والے  دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو  کے حوالے سے بین الاقوامی تعاون  سمٹ فورم کے نوے فیصد  فیصلوں  پر عمل درآمد ہو رہا ہے۔ان میں  اہم تعمیراتی منصوبوں  ، تجارتی و صنعتی تعاون  و  سرمایہ کاری ، مالیاتی سروس اور  ثقافتی تبادلے سمیت  دیگر  شعبوں میں  نمایاں  پیش رفت ہوئی  ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مذکورہ سمٹ فورم میں کل دو سو اناسی  فیصلے  کئے گئے تھے۔ ان میں سے دو سو پچپن منصوبوں پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔اس وقت تک چین کے کل اٹھاسی ممالک  اور  بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق باہمی تعاون  کے حوالے سے ایک سو تین معاہدے طے  پا چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here