چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ، صدر مملکت شی جن پھنگ نے پندرہ تاریخ کو مرکزی کمیٹی کے بیرونی امور کے کمیشن کے پہلے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مستقبل میں چین کے بیرونی معاملات کے حوالے سے اہم ہدایات دیں۔
انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ د ی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کا ایک اہم حصہ ہے۔گزشتہ برسوں میں اس سلسلے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔چین متعلقہ ممالک کے ساتھ باہمی تعاون کے منصوبوں کو فروغ دیتا رہیگا ۔
اجلاس میں بیرونی امور کے کمیشن کے ورکنگ ضوابط کی منظوری دی گئی۔