ہانگ کانگ کے  سکالرز کا صدر شی جن پھنگ  کی اہم ہدایات پر مثبت ردِعمل کا اظہار

0

چودہ تاریخ کو ہانگ کانگ میں چائنیز اکیڈمی آف سائنسز اور چائینز  اکیڈمی آف انجینئرنگ کے  سکالرز  نے  صدر  شی جن پھنگ  کے نام لکھے  اپنے  خط کے  جواب میں ان کی طرف سے اہم  ہدایات پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔ صدر  شی جن پھنگ   نے ہانگ کانگ اور مین لینڈ چائنہ کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے  اور ہانگ کانگ کے  بین الاقوامی تخلیقی سائنسی مرکز  بننے  کی حمایت کی ہدایات دی ہیں۔  سکالرز  کے  خط میں مذکور  نیشنل ریسرچ پراجیکٹ فنڈ کے استعمال کے مسئلے کو بھی حل کیا گیا ہے۔ ہانگ کانگ میں  سکالرز   نے کہا ہے  کہ وہ قومی سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی میں فعال طور پر حصہ لیں گے اور اپنے وطن  اور ہانگ کانگ کے لئے اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔
معلوم ہوا ہے کہ قومی کلیدی تحقیقی و ترقیاتی منصوبے  میں ہانگ کانگ کی  سولہ اہم لیبارٹریز کو براہ راست  مدد  فراہم کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، قومی کلیدی تحقیقی و ترقیاتی منصوبے میں  ہانگ کانگ اور مکاؤ   کے  سائنسی  پروجیکٹس   کے لیے  فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے مجموعی  طریقہ کار طے کیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY