چین کی پندرہویں انٹرنیشنل فلم اور ٹی وی نمائش کا انعقاد

0

چین کی پندرہویں انٹرنیشنل فلم اور ٹی وی نمائش سترہ تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ پچاس ممالک اور ریجنز سے آئے ہوئے تین سو سے زائد انٹرنیشنل نمائش کنندگان نے اس نمائش میں شرکت کی۔ نمائش کے دوران، بیرونی میڈیا اور حاضرین نےچینی ٹی وی ڈراموں اور فلموں کو بہت سراہا۔
معلوم ہوا ہے کہ چائنہ میڈیا گروپ کے زیر اہتمام یہ نمائش چین کی فلمی و ٹی وی ڈرامہ کی صنعتی ترقی پر روشنی ڈالنے اور اس صنعت کے فروغ کے لئے بڑی اہمیت کی حامل ہے۔
چینی ثقافت کی بیرونِ ملک ترویج اور تعارف کے لئے چائنہ میڈیا گروپ کے قومی فلم اور ٹی وی ڈرامہ کے ترجمہ مرکز نے ایشیا، افریقہ،پورپ ، امریکہ اور براعظم اوشینا کے تیس سے زائد ممالک کے اہم میڈیا گروپس کے ساتھ نشریات کے معاہدوں پر دستخط کئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY