چین کھلے ماحول میں ترقی کو فروغ دے گا: چینی صدر شی جن پھنگ

0

چینی صدر شی جن پھنگ نے پندرہ تاریخ کو بیجنگ میں بو آؤ ایشیائی فورم کی کونسل کے سربراہ بان کی مون سے ملاقات کی۔شی جن پھنگ نے کہا کہ بو آؤ ایشیائی فورم اس صدی کے آغاز میں قائم ہوا ہے جس کا ابتدائی ہدف ہی ایشیائی ممالک کا اتحاد ،خود انحصاری اور ایشیا کے اثرات کو بڑھانا ہے۔فورم کا قیام اور ترقی چین کی اصلاحات اور کھلے پن سے قریبی منسلک ہے۔انہوں نے زور دیا کہ چین کھلے ماحول میں کھلے پن سے ہم آہنگ ہوگا اور ترقی کرے گا۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ معیشت کی عالمگیریت ایک ناقابل واپسی عمل ہے۔اس عمل میں درپیش مسائل کے سامنے کثیرالطرفہ صلاح و مشورہ ہی درست راستہ ہے۔جناب شی نے کہا کہ رواں سال بو آؤ ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس میں اعلان کردہ چین کے کھلے پن کے اقدامات کو جلد عمل میں لایا جائے گا جو ایشیا اور دنیا کے لیے ترقی کے مزید مواقع فراہم کریںگے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین کثیرالجہتی کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور کثیرالطرفہ تجارتی نظام کا تحفظ کرتا ہے۔
جناب بان کی مون نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بو آؤ ایشیائی فورم کو عالمگیریت اور آزاد تجارت کا حامی ہونے کے ناطے واضع سگنل دکھانا چاہیئے اور دی بیلٹ اینڈ روڈ سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے ایشیا کے کھلے پن ، جدت کاری اور ترقی کو فروغ دینا چاہیئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY