چین میں غیرملکی صنعتی و تجارتی اداروں کے قیام کے عمل کو مزید آسان بنایا جائے گا: چینی ریاستی کونسل

0

چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے سولہ تاریخ کو ریاستی کونسل کے ایک رسمی اجلاس کی صدارت کی جس میں سرکاری خدمات کو مزید موثر بنانے اور غیرملکی صنعتی وتجارتی اداروں کی سرمایہ کاری کے لیے مزیدسہولتیں فراہم کرنے کے عمل کو فروغ دینے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں اصلی معیشت کی لاجسٹک لاگت میں مزید کمی لانے کے اقدامات کا تعین بھی کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تیس جون سے چین میں غیرملکی صنعتی و تجارتی اداروں کے قیام کا نظام مزید آسان ہوگا اور دورانیہ بھی مزید مختصر ہوگا۔بینکوں ، کسٹم ہاؤس ،محصولات،زرمبادلہ سمیت دیگر معلومات کا جلد اشتراک ہوگا ۔ ان اقدامات پر عمل درآمد کی نگرانی کو مضبوط بنایا جائے گا۔
اس کے علاوہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم مئی دو ہزار اٹھارہ سے اکتیس دسمبر دو ہزار انیس تک لاجسٹک اداروں کی طرف سے کرایہ لینے والے گوداموں کے لیے زمین کے استعمال کے ٹیکس کو کم کیا جائے گا۔اجلاس میں لاجسٹکس کو مزید موثر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY