صدر مملکت شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی لیو حہ سے امریکی سیاستدانوں کی ملاقات

0

امریکہ کے دورے پر گئے ہوئے چینی صدر کے خصوصی ایلچی، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے ممبر، نائب وزیر خارجہ، چین- امریکہ اقتصادی  بات چیت میں شریک چینی وفد کے سربراہ لیو حہ نے سولہ تاریخ کو واشنگٹن میں امریکہ کے سابق سیکریٹری آف سٹیٹ  ہنری کسنجر   اور   ا مریکہ کے  دونوں ایوانوں کے اعلی اہلکاروں سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر جناب لیو حہ نے  کہا  کہ  چین -امریکہ خوشگوار  تعلقات اور  تعاون دونوں ملکوں  کے عوام کے بنیادی مفادات  کے  مطابق  اور  عالمی برادری کی خواہش سے ہم آہنگ ہے۔دونوں ملکوں کے مابین تنازعات کے مقابلے میں مشترکہ مفادات کہیں زیادہ پائے جاتے ہیں۔ کشیدگی  سے نقصان جبکہ تعاون سے فائدہ ہوتا ہے۔دونوں ملکوں کو باہمی احترام اور  برابری کی  بنیاد پر متعلقہ مسائل کو حل کرنا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here