چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے چودہ تاریخ کو بتایا کہ امریکی حکومت کی دعوت پر چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی،چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے ممبر، نائب وزیر اعظم ، چین- امریکہ اقتصادی بات چیت کے چینی وفد کے سربراہ لیو حہ پندرہ سے انیس تاریخ تک امریکہ کا دورہ کریںگے۔جناب لیو حہ اور امریکی وزیر خزانہ سٹیون ٹرنر منوچن کی قیادت میں دونوں ممالک کے وفود دو طرفہ اقتصادی و تجارت مسائل کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان جناب لو کھانگ نے کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ ملکر موجودہ دور کی اقتصادی و تجارتی بات چیت کو کامیاب بنانے کی کوشش کریگا۔