چینی وزیر خارجہ کی اپنے ایرانی ہم منصب سے بات چیت

0

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے تیرہ تاریخ کو بیجنگ میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے بات چیت کی۔
وانگ ای نے کہا کہ چین ایران کو دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں اہم شراکت دار سمجھتا ہے اور ایران کے ساتھ دونوں ملکوں کے صدور کے اہم اتفاق رائے کو عملی جامع پہناتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
وانگ ای نے کہا کہ ایران کے ایٹمی مسئلے سے متعلق جامع سمجھوتہ بڑی مشکل سے حاصل کردہ کثیرالطرفی ثمرات ہیں ۔جو ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام اور مشرق وسطی میں امن و امان کےقیام کے لیے سودمند ہے۔چین نے اس سمجھوتے کی تیاری اور اس پر عملدرآمد کے لیے بہت کام کیا ہے اور اس سمجھوتے کے تحفظ کے لیے مختلف فریقین کے ساتھ صلاح و مشورہ برقرار رکھے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے سمجھوتے کے تحفظ کے لیے چین کے موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران اس حوالے سے مختلف فریقین کے ساتھ صلاح و مشورے جاری رکھے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY