چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کا دورہ جاپان

0

چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے  گیارہ تاریخ کو جاپان کے شمالی شہر ساپورو میں چین- جاپان صوبائی سربراہوں کے فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔ جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے بھی مذکورہ فورم   میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر چینی وزیر اعظم نے کہا کہ  علاقائی تعاون چین -جاپان  تعلقات کی اہم بنیاد اور باہمی عوامی  تبادلے کا اہم ذریعہ ہے۔ وزیر اعظم  لی کھہ  چھیانگ  نے کہا  کہ ان کے موجودہ دورہ جاپان کے دوران  علاقائی تعاون کے حوالے سے متعدد باہمی  معاہدے طے پائے  ہیں اس سے دونوں ممالک  کی مقامی حکومتوں اور  متعلقہ صنعتی و کاروباری اداروں کے درمیان تعاون میں مزید توسیع ہو گی ۔
ادھر جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے نے  فورم  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان عمر رسیدہ افراد  کی بڑھتی ہوئی تعداد، علاقائی ترقی اور سیاحت سمیت دیگر  شعبوں میں باہمی تعاون کی بڑی گنجائش موجود ہے۔مختلف شہروں اور  صوبوں کے درمیان رابطے اور  تبادلے اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY