چینی صدر شی جن پھنگ  کی زیرصدارت اہم پالیسی ساز اجلاس کا انعقاد  

0

گیارہ تاریخ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی جامع گہری اصلاحات  کمیٹی کے چیئر مین شی جن پھنگ نے مذکورہ  کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی صدارت  کی اور اہم خطاب کیا۔
 مذکورہ اجلاس میں علاقائی اداروں کی اصلاحات سے متعلق درپیش  مسائل کے حوالے سے رہنما رائے، مرکزی کاروباری اداروں کے رہنماوں کے انتظامی ضوابط اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کی ورکنگ رپورٹ میں اصلاحات سے متعلق اہم اقدامات پر عملدرآمد کی دو ہزار اٹھارہ تا دو ہزار بائیس  منصوبہ بندی  کی منظوری دی گئی ۔اس کے ساتھ ساتھ  اجلاس میں چینی کمیونسٹ پارٹی اور قومی اداروں کی اصلاحات پر  گہرائی تک عملدرآمد  کی پیش رفت کے حوالے  رپورٹ کا بھی  جائزہ لیا گیا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY