چینی صدر شی جن پھنگ کا زلزلے  کے حوالے سے منعقدہ عالمی سیمینار کے لئے پیغام

0

وین چھوان میں آنے والے  زلزلے  کے دس برسوں کی تکمیل کے  موقع پر عالمی سیمینار یعنی زلزلے کے حوالے سے بر اعظم کا  چوتھا عالمی سیمینار بارہ تاریخ کو صوبہ سی چھوان کے صدرمقام چنگ دو میں شروع ہوا ۔چین کے صدر شی جن پھنگ نے مذکورہ سیمینار کے لئے پیغام بھیجا۔
پیغام میں شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ فطرت کے مقابل محدود انسانی سوچ کے باوجود    فطرت کے رازوں کو کھوجنے  کی جستجو جاری رہے گی  ۔آفات کی کمی ،آفات کی روک تھام اور آفات سے متاثرہ علاقوں اور افراد کی امداد  بنی نوع  انسان کی بقا اور ترقی کے لیے  ہمیشہ ایک اہم سوال رہا ہے۔قدرتی آفات  کی وجوہات کی  سائنسی  تفہیم ،آفات کے خطرات میں کمی لانے اور بنی نوع انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کے حصول کے لئے عالمی برادری کی مشترکہ کوشش کی ضرورت ہے۔چین عوام کو بنیادی  حیثیت دیتے ہوئے ترقیاتی نظریے پر قائم رہے  گا۔آفات کی روک تھام کی جامع صلاحیت کو  بہتر کیا جائےگا۔عوام کی جان اور املاک کے تحفظ کو یقینی بنایا جائےگا۔ 
یاد رہے کہ بارہ مئی دو ہزار آٹھ کو وین چھوان اور اس سے ملحقہ علاقوں شدید زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان ہوا۔ پاکستان نے آفت کی اس گھڑی میں چین کی بھر پور مدد کی۔

SHARE

LEAVE A REPLY