شنگھائی تعاون تنظیم کے قیام، ترقی اور مستقبل کے حوالے سے کتاب کے چینی ورژن کی اشاعت

0

تیرہ تاریخ کو شنگھائی تعاون تنظیم کے قیام، ترقی اور  مستقبل کے حوالے سے کتاب کے  چینی ورژن  کی اشاعت کی تقریب رونمائی  چین کی  پیپلز  یونیورسٹی میں منعقد ہوئی۔
 کتاب کے مصنف شنگھائی تعاون تنظیم کے جنرل سیکریٹری رشید علیمووف ہیں۔اس کتاب کے کل سات  ابوا ب ہیں۔ ان  میں شنگھائی تعاون تنظیم کی طرف سے علاقائی امن و استحکام  کو یقینی بنانے کی ضمانت کی فراہمی،  تنظیم کے اقتصادی تعاون کی گنجائش اور   مشن وغیرہ شامل ہیں۔ کتاب کے مصنف جناب رشید علیمووف نے  مذکورہ  تقریب میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ تنظیم کی چھنگ داو  سمٹ کے انعقاد سے قبل اس کتاب کی اشاعت بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ چھنگ داو  سمٹ  میں  تنظیم کے آئندہ تعاون اور لائحہ عمل  کی  سمت  کا تعین کیا جائےگا ۔ امید ہے  کہ  شنگھائی تعاون تنظیم  کی مختلف  چیلنجز  کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت  میں مزید اضافہ ہوگا اور یہ علاقائی و عالمی استحکام اور ترقی کے لیے زیادہ خدمات انجام دیگی۔

SHARE

LEAVE A REPLY