چین نے بدھ کے روز ماحولیات کی نگرانی کے حوالے سے ارضیاتی مشاہداتی مصنوعی سیارہ ” گاو فین فائیو ” خلا میں بھیج دیا۔چین کے صوبہ شانشی کے تائے یوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے “لانگ مارچ فور سی” راکٹ کے ذریعے مذکورہ مصنوعی سیارہ خلا میں چھوڑا گیا۔ ” گاو فین فائیو ” کو ماحولیات کی جامع نگرانی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔چین کی ائیرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن نے مذکورہ سیارہ تیار کیا ہے اور اسے آٹھ سال تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔ گاوفین سیریز کے چیف ڈیزائنر تونگ شو تونگ کے مطابق ” گاو فین فائیو ” چین کی جانب سے تیارکردہ ایسا پہلا مصنوعی سیارہ ہے جو ماحولیاتی آلودگی کی نگرانی کر سکتا ہے۔مذکورہ سیارہ چین میں فضائی آلودگی کا باعث بننے والے آلودہ عناصر ، گرین ہاوس گیسوں اور دیگر فضائی زرات پر نظر رکھتے ہوئے آلودگی کی صورتحال سے متعلق اہم معلومات فراہم کر سکتا ہے۔