چینی صدر کا تجارتی معاملے پر چین۔امریکہ بات چیت برقرار رکھنے پر زور

0

چین کے صدر شی جن پھںگ اور اُن کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان منگل کے روز ٹیلی فونک بات چیت ہوئی۔دونوں رہنماوں کے درمیان چین۔امریکہ تعلقات اور جزیرہ نما کوریا کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چینی صدر نے تجارتی معاملے پر فریقین کے درمیان بات چیت برقرار رکھتے ہوئے ایسا مناسب حل تلاش کرنے پر زور دیا جو فریقین کے لیے باہمی سود مند اور مشترکہ مفاد میں ہو۔

جناب شی نے کہا کہ چین۔امریکہ تعلقات اِس وقت ایک اہم مرحلے پر ہیں اور وہ دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات کی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتے ہوئے  صدر ٹرمپ کے ساتھ بہتر ” ورکنگ ریلیشن شپ ” کی قدر کرتے ہیں۔چینی صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ فریقین امریکی صدر  کے گزشتہ برس نومبر میں دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر مخلصانہ عمل درآمد کر سکیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چین اور امریکہ کو  باہمی احترام اور باہمی مفاد کے اصولوں کے تحت اعلیٰ سطح کے تبادلوں سمیت دیگر  تمام درجوں کے تبادلوں  کو برقرار رکھنا چاہیے ۔ فریقین کو تعاون پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور اختلافات کے حل کے لیے کام کرنا چاہیے تاکہ دو طرفہ تعلقات کی صحت مندانہ اور پائیدار ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔جناب شی جن پھںگ نے کہا کہ اقتصادی اور تجارتی تعاون نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی امور کے حوالے سے  گزشتہ ہفتے بیجنگ میں کھلی ، موثر اور تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔

اس موقع پر ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن امریکہ۔ چین  تعلقات کو نمایاں اہمیت دیتا ہے  اور وہ چینی صدر کے ساتھ مسلسل قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے منتظر ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here