رواں سال جنوری سے اپریل تک چین کے سامان تجارت کی درآمدت اور برآمدات کی مالیت میں آٹھ اعشاریہ نو فیصد کا اضافہ

0

چین کے کسٹمز ایڈمنسٹریشن کی جانب سے  آٹھ تاریخ کو جاری کردہ تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق جنوری سے اپریل تک چین کے سامان تجارت کی درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت اکیانوے کھرب دس ارب چینی یوآن بنی ہے۔جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں آٹھ اعشاریہ نو فیصد  زیادہ ہے۔تجارتی منافع میں چوبیس اعشاریہ ایک فیصد کی کمی آئی ہے۔

جامع طور پر دیکھا جائے  تو چین کی غیر ملکی تجارت اور  عام تجارت میں تیز ی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور اس کا تناسب بھی بڑھ رہا ہے۔ذاتی انٹرپرائز زکے  تناسب میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یورپی یونین، امریکہ، آسیان اور جاپان سمیت اہم منڈیوں  میں چین کی درآمدات اور برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے لئے درآمدات اور برآمدات کے اضافے کی رفتار مجموعی میعار سے تیز ثابت ہوئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here