چینی وزیر اعظم جاپان کے سرکاری دورے اور چین۔جاپان۔جنوبی کوریا کے ساتویں رہنماء اجلاس میں شرکت کے لیے ٹوکیو پہنچ گئے

0

چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ جاپان کے سرکاری دورے اور چین۔جاپان۔جنوبی کوریا کے ساتویں رہنماء اجلاس میں شرکت کے لیے منگل کے روز ٹوکیو پہنچ گئے۔ جناب لی کھہ چھیانگ کا دورہ جاپان گزشتہ آٹھ برسوں میں کسی بھی چینی وزیر اعظم کا پہلا دورہ ہے۔چینی وزیر اعظم ایسے وقت میں جاپان کا دورہ کر رہے ہیں جب فریقین کے درمیان طے پانے والے” چین۔جاپان امن و دوستی معاہدے” کے قیام کو رواں سال چالیس برس مکمل ہو چکے ہیں۔جناب لی بدھ کے روز جاپانی وزیر اعظم شینزوابے اور جنوبی کوریا کے صدر مون جے این کے ہمراہ چین۔جاپان۔جنوبی کوریا کے ساتویں رہنماء اجلاس میں شریک ہو رہے ہیں۔ ٹوکیو آمد پر  چینی وزیر اعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ  سہ فریقی اجلاس سے اعتماد سازی اور تعاون کو فروغ ملے گا اور علاقائی ترقی ، خوشحالی اور امن کے حوالے سے کردارادا کیا جا سکے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY