چین کے تیار کردہ اپسٹار سکس سی سیارے کی کامیاب لانچنگ

1

چین نے چار تاریخ کی صبح  لانگ مارچ نمبر تھری بی نامی کیریئر راکٹ کے ذریعے اپسٹار سکس سی نامی ٹیلی مواصلاتی مصنوعی سیارے کو  کامیابی کے ساتھ مقررہ مدار تک پہنچا دیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ سیارہ دی بیلٹ اینڈ روڈ  کی تعمیر کے سلسلے میں سروس فراہم کرے گاجس سے ایشیا اور بحرالکاہل کے  علاقوں میں ٹیلی مواصلات اور نشریات کے معیار کو زیادہ بہتر کیا جائےگا۔اطلاع کے مطابق  اپسٹار سیکس سی نامی یہ سیارہ ایشیا اور بحرالکاہل علاقوں کے لئے سیٹلائٹ  ٹیلی مواصلات اور نشریات کی سروس فراہم کرے گا۔مزکورہ خطوں کے مواصلاتی نطام کے معیار کو بلند کرنے کے ساتھ ساتھ اپسٹار سکس سی دی بیلٹ اینڈروڈ سے منسلق تعمیراتی منصوبوں کے لئے عمدہ مواصلاتی خدمات بھی انجام دےگا۔

جمعرات کے روز ایک رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی تنازع سے امریکی زرعی شعبہ شدید متاثر ہو گا ۔ اس میں٘ امریکہ کے کسانوں کو زرعی کا شت میں پندرہ فیصد نقصان ہو گا اورتقریباً ایک لاکھ اکیاسی ہزار ملازمین متاثر ہو نگے ۔امریکی مغربی ریاست واشنگٹن  کے ایک زرعی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے اگر ٹرمپ انتظامیہ چین کے ساتھ  جیسا کرو گے ویسا بھرو گے پرتجارتی کشمکش کو کم نہیں کرتی تو پہلے دو سالوں میں سالانہ بنیادوں پر امریکہ میں چار لاکھ پچپن ہزار ملازمتیں ختم ہونگی اور انچاس اشاریہ دو ارب امریکی ڈالر کا نقصان ہو گا۔اس کے علاوہ اوریگن کے ہفت روز کیپیٹل پریس نے تجارتی شراکت داری کی انٹر نیشنل ٹریڈ اینڈ اکنامک کنسلٹنٹ فرم کی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک مکمل تجارتی جنگ سے امریکہ کی سالانہ مجموعی پیداوار میں دو اشاریہ نو ارب ڈالرکی کمی آئے گی اور ایک لاکھ چونتیس ہزار ملازمتیں متاثر ہونگی۔ان ملازمتوں میں سے نصف تقریبا سڑسٹھ ہزار دو سو اڑتالیس ملازمتیں زرعی شعبے سے وابستہ ہیں اور زرعی آمدنی میں بھی سالانہ چھہ اشاریہ سات فیصد کمی آئے گی۔

SHARE

1 COMMENT

LEAVE A REPLY