امریکہ کی ” کمیٹی آف 100 ” کے سالانہ اجلاس میں چین۔امریکہ تعاون کے فروغ پر زور   

0

 امریکہ کی  کمیٹی آف 100 کا سالانہ اجلاس پانچ اور چھ تاریخ کو کیلی فورنیا  میں منعقد ہوا ۔ چین اور امریکہ کے سیاستدانوں ، ماہرین معیشت ، صنعت کاروں اور دانشوروں سمیت پانچ سو  شخصیات نے مذکورہ اجلاس میں شرکت کی ۔ شرکاء نے چین اور امریکہ کے تعلقات کی ترقی کی سمت ، علمی اثاثوں کے تحفظ  اور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی ترقی سمیت دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ۔ شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھرتے ہوئے چین کو مد نظر رکھتے ہوئے امریکہ کو چین کے ساتھ باہمی تعاون سے مشترکہ ترقی کرنی چاہئے ۔چین۔امریکہ تعلقات کے تناظر میں  شرکاء کا کہنا تھا کہ  دنیا میں دو  بڑے ممالک  کے درمیان پیچیدہ تعلقات کی کوئی ایسی دیگر مثال موجود نہیں ہے ۔شرکاء نے کہا کہ چین اور امریکہ بھرپور  قوت حیات کے ساتھ  عالمی سطح پر اپنا اہم اثر و رسوخ  رکھتے ہیں ۔ علاوہ ازیں دونوں ممالک کے مفادات بھی آپس میں مطابقت رکھتے ہیں لہذا  امریکہ کا  چین کے ساتھ تعاون ناگزیر ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY