دو تاریخ کو چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کی مشہور بیجنگ یونیورسٹی کا دورہ کیا ۔ انہوں نے یونیورسٹی کے اساتذہ اور طالب علموں سے بات کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے نصب العین اوربا صلاحیت افراد کی تربیت کے لئے پوری کوشش کی جائے گی۔ جناب شی نے کہا کہ دنیا کے مقابلے میں سب سے عمدہ اور علی معیار کے تعلیمی اداروں کی تعمیر کے لئے جدوجہد کی جائے۔
بیجنگ یونیورسٹی کے صدر لین جین ہوا نے یہ خیال ظاہر کیا کہ صدر شی جن پھنگ کی باتوں میں اعلی تعلیمی اداروں کی ترقی کی سمت کا تعین کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیجنگ یونیورسٹی جدید معلومات،سائنس و ٹیکنالوجی اور نئے تصورات سے فائدہ اٹھا کر ملک و قوم کی ترقی کے لئے مضبوط اور متحرک کردار ادا کرے گی ۔یونیورسٹی کے طالب علموں نے بھی صدر شی جن پھنگ کی باتوں کو سراہتے ہوئے خیال ظاہر کیا ہے کہ صدر شی کی ہدایات نہ صرف تعلیم بلکہ ان کی عملی زندگی کے لئے بھی انتہائی اہم ہیں۔