چار مئی چین میں“نوجوانوں کا دن” اور چین کی مشہور بیجنگ یونیورسٹی کے قیام کی ایک سو بیسویں سالگرہ کا روز بھی ہو گا۔ دو تاریخ کو چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ یونیورسٹی کا دورہ کیا۔اس موقع پر چینی صدر نے بیجنگ یونیورسٹی کے اساتذہ، طالب علموں، ملک بھر کے نوجوانوں اور متعلقہ حلقوں کی شخصیات کو اس روز کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ چینی خصوصیات کا حامل سوشلزم اور ایک طاقتور سوشلسٹ چین کی تعمیر ہمارا طویل المدتی نصب العین ہے جس کے لیے نسل در نسل چینیوں کو جدوجہد کرنےکی ضرورت ہے۔نوجوانوں کو چینی قوم کی نشاتہ ثانیہ کے خواب کی تکمیل کے حوالے سے رہنما کردار ادا کرنا چاہیے اور ملک و قوم کی ترقی کی ذمہ داری سنبھالنی چاہیے۔ صدر شی نے مزید کہا کہ اعلی تعلیمی اداروں کو طلباء کے سیاسی شعور پر زیادہ توجہ دینی چاہیے ، باصلاحیت افراد کی تعلیم کا جامع نظام قائم کرنا چاہیے، اور چینی خصوصیات کے حامل اعلی درجے کے تعلیمی ادارے قائم کرنے چاہیں۔
دورے کے دوران چینی صدر نے بیجنگ یونیورسٹی کے برزگ دانشوروں ، غیرملکی اسکالروں اور طالب علموں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔