چین کے موسمیاتی مصنوعی سیارے  “فن یون فور اے”  کی  مواصلاتی سروس کا آغاز

0

چین کی جانب سے خلا میں چھوڑے  گئے مقررہ  موسمیاتی مصنوعی سیارے  “فن یون فور اے” کی مواصلاتی سروس کا آغاز  یکم مئی کو  ہوا۔
یہ سیارہ دسمبر دو ہزار سولہ میں خلا میں چھوڑا گیا ہے۔ابھی تک چین نے کل سولہ موسمیاتی مصنوعی سیارے لانچ کئے ہیں۔  چین کی جانب سے خلا میں چھوڑے گئے یہ موسمیاتی سیارے اس وقت بین الاقوامی موسمیاتی تنظیم  کی عالمی موسمیاتی خدمات کے نظام کا ایک حصہ ہیں۔ مذکورہ سیارے  قدرتی آفات کی نگرانی اور  پیش گوئی کے حوالے سے  اہم کردار ادا کر رہےہیں۔اطلاعات کے مطابق یہ نظام ستر ملکوں کے دو ہزار پانچ سو صارف اداروں کے لئے متعلقہ موسمیاتی سروس فراہم کر رہا ہے۔
چینی موسمیاتی بیورو  کے عوامی سروس کے دفتر کے سربراہ جانگ زو چھانگ نے بتایا کہ  دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک  عالمی موسمیاتی تنظیم کے ذریعے چین کے مزکورہ سیاروں کی جانب سے قدرتی آفات کی نگرانی  اور  دیگر متعلقہ معلومات کے حوالے سے خدمات کی فراہمی کی درخواست کر سکتےہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY