چین کے صدر شی جن پھنگ کا نئے ترقیاتی فلسفے کو برقرار رکھنے پر زور

0

چین کے صدر شی جن پھنگ جو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں ، انہوں نے منگل سے ہفتے تک چین کے وسطی صوبہ ہوبے کا دورہ کیا۔ اس دوران جناب شی نے نئے ترقیاتی فلسفے کو برقرار رکھتے ہوئے” تین مشکل جنگوں” میں فتح حاصل کرنے پر زور دیا۔ چین کی جانب سے جن تین مشکل جنگوں کا تعین کیا گیا ہے اُن میں اہم خطرات کے حوالے سے قبل ازوقت انتظام ، غربت کا خاتمہ اور آلودگی کی روک تھام شامل ہیں۔چینی صدر نے سی پی سی کی انیسویں قومی کانگریس کی روح پر کامل عمل درآمد اور نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظریات پر عمل پیرا رہنے کی اہمیت پر زور دیا ۔

جناب شی نے نئے ترقیاتی فلسفے کو برقرار رکھنے ، استحکام کو یقینی بناتے ہوئے ترقی کی جستجو کرنے ، تین مشکل جنگوں میں فتح کے حصول پر توجہ مرکوز کرنے اور غیر متوازن اور غیر موزوں ترقی کے حوالے سے مسائل کے حل کے لیے اقدامات پر زور دیا۔انہوں نے مختلف صنعتی اداروں کے دوروں کے دوران کہا کہ چین کے نئے ترقیاتی تصور میں جدت کو ترجیح حاصل ہے۔دنیا کی دوسری بڑی معیشت کی حیثیت سے چین کو جدت پر انحصار کرتے ہوئے اقتصادی ترقی کو فروغ دینا چاہیے کیونکہ ترقی کے پرانے ذرائع اب موثر نہیں رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیہی قوت حیات کی حکمت عملی زراعت ، دیہی علاقوں اور دیہی باشندوں سے متعلقہ امور کے حوالے سے نہایت اہم ہے۔

جناب شی نے چین کو درپیش چیلنجز اور مواقعوں کے تناظر میں مزید کہا کہ چین کے دو صد سالہ اہداف کا حصول آسانی سے ممکن نہیں ہے ۔انہوں نے ہر چینی شہری پر زور دیا کہ وہ چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔  

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here