چین نے انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز کے استعمال سے شعبہ صحت کی خدمات کو فروغ دینے کے لیے رہنماء اصول جاری کر دیا

0

چین کی ریاستی کونسل نے انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز کے استعمال سے  شعبہ صحت کی خدمات کو فروغ دینے کے لیے رہنماء اصول جاری کیا ہے۔ رہنماء اصول جسے” انٹرنیٹ پلس ہیلتھ کیئر “کا نام دیا گیا ہے واضح کرتا ہے کہ انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز کو طبی اور صحت عامہ کے حوالے سے خدمات فراہم کرنے کے لیے استعمال میں لانا چاہیے ۔ رہنماء اصول میں طبی طریقہ کار کو فروغ دینے ، ادویات کی فراہمی میں بہتری ، بلوں کی ادائیگی ،طبی تعلیم کو آگے بڑھانے اور مصنوعی ذہانت پر مبنی خدمات کی فراہمی کی وضاحت کی گئی ہے۔ مذکورہ دستاویز میں صحت سے متعلق معلومات کے تبادلے ، طبی اداروں میں خدمات کی بہتر فراہمی اور انتظام اور ڈیٹا کے تحفظ کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔رہنماء اصول میں خاص طور پر پسماندہ اور دور دراز سرحدی علاقوں میں صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز کے استعمال پر زور دیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY