دی بیلٹ ایند روڈ انیشیٹو کے تحت چین اور دوسرے ممالک کے اعلی تعلیمی اداروں کے درمیان تبادلوں اور تعاون کو فروغ ملا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چین میں تعلیم کے حصول کے لئے دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے طلباء کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔
چین کی وزارت تعلیم کے اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ دو ہزار سترہ میں دنیا کے دو سو چار ممالک اور خطوں سے آنے والے طلباءو طالبات چین کی اکتیس صوبائی اکائیوں کے نو سو پینتیس تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
حالیہ برسوں میں چینی حکومت کی جانب سے فراہم کیے جانے والے تعلیمی وظائف کو ہمسایہ ممالک اور دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک میں نمایاں ترجیح دی گئی ہے جس کے باعث مذکورہ ممالک کے طلباء کی تعداد میں واضح اضافہ ہوا ہے ۔