چین کے وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے چھبیس تاریخ کی سہ پہر امریکہ کی وزیر برائے ٹرانسپورٹ ایلین ایل چاو سے بیجینگ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر انہوں نے کہا کہ تجارتی تنازعات میں کوئی فاتح نہیں ہوتا ہے۔چین کی جانب سے مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کھلا ہے۔
لی کھ چھیانگ نے کہا کہ چین اور امریکہ کا اقتصادی و تجارتی تعاون درحقیقت باہمی مفادات پر مبنی ہے۔تجارتی تنازعات میں کوئی فاتح نہیں ہوتا ہے۔تجارتی تنازعات کے عالمی معیشت کی بحالی کے عمل پر منفی اثر ات پڑیں گےاور یہ گلوبل انڈسٹریل چین(عالمی صنعتی سلسلہ) کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔ صرف مذاکرات کے ذریعے موجودہ مسائل کو حل کیا جاسکے گا۔امریکہ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ بات چیت اور مشاورت کے ذریعے تجارتی تنازعات کو حل کیا جائے گا۔چین بھی اس بات پر زور دیتا ہے اور چین کی جانب سے مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کھلا ہے۔چین کھلے پن کو مسلسل اور غیر متزلزل طور پر توسیع دے گا۔امید ہے کہ امریکہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک چین کی کھلی پالیسی سے وجود میں آنے والے مواقعوں سے مستفید ہوں گے۔اس کے ساتھ ساتھ چین امریکہ کے ساتھ خود کار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی سمیت نقل و حمل سے متعلق حقیقی تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔
امریکی وزیر ایلین ایل چاو نے کہا کہ اس وقت امریکہ- چین تعلقات ترقی کے اہم مرحلے میں ہیں۔فریقین درپیش بعض مشکلات پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔امید ہے کہ فریقین کو اقتصادی و تجارتی مسائل پر مشاورت سے مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔