چینی صدر شی جن پھنگ کا دریائے یانگسی کے ماحولیاتی تحفظ پر زور

0

چین کے صدر شی جن پھنگ نے پچیس تاریخ کو ایک کشتی پر سفر کرتےہوئے دریائے یانگسی کے حیاتیاتی ماحول اور ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پانی کا انسانوں سے قریبی تعلق ہے تاہم سیلاب سب سے سنگین قدرتی آفت ہے۔ اس لیے سیلاب کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جانے چاہییں۔
دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کے حوالے سے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ کو اہمیت دی جانی چاہیئے اور تمام تعمیراتی منصوبے ماحول دوست اور پائیدار ہونے چاہییں۔
اس کے علاوہ جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ صاف اور شفا ف پانی کو برقرار رکھنے کے لیے دریائے یانگسی کا تحفظ کیا جانا چاہیئے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY