امریکہ میں انسانی حقوق کی صورتحال بگڑ رہی ہے: تجزیہ نگاروں کی رائے

0

امریکہ کے اسٹیٹ دیپارٹمنٹ نے حال ہی میں دو ہزار سترہ میں دیگر ممالک میں انسانی حقوق کے حوالے سےرپورٹ جاری کی ہے ۔ مزکورہ رپورٹ میں ایک مرتبہ پھر دیگر ممالک میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تنقید کی گئی ۔امریکہ کے سیاسی تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ امریکہ نے دوسرے ممالک میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تنقید کی  لیکن اپنے ملک میں روز بروز بگڑ تی انسانی حقوق کی صورتحال کا ذکر نہیں کیا  جو منصفانہ عمل نہیں ہے۔امریکہ کی یونیورسٹی آف ہیوسٹن کے مشرقی ایشیا اور بین الاقوامی  تعلقات کے محقق  اسسٹنٹ پروفیسر پیٹر جے لی نے کہا کہ حالیہ برسوں میں امریکہ میں انسانی حقوق کی صورتحال روزبروز بگڑرہی ہے جبکہ سماجی تنازعات میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ثقافتی پس منظر اورسیاسی خیالات کے حامل عوام کے ساتھ مسلسل امتیاز ی سلوک کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے امریکہ اب  ایک تقسیم شدہ معاشرے میں داخل ہورہا ہے۔یونیورسٹی آف تھامس ہیوسٹن کے پروفیسر   جان آر ٹیلر نے بھی ایسے ہی خیالات کا اظہار کیا  کہ امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی بے شمار مثالیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلحہ کے زور پر جرائم ، نسلی امتیاز، منشیات کا استعمال اور عدم مساوات سمیت دیگر وجوہات کی وجہ سے امریکی معاشرے کی صورتحال مسلسل بگڑ رہی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY