چین اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

0

چین کے ریاستی کونسلرو  وزیر خارجہ وانگ ای نے تیئس تاریخ کو چین کے دورے پر آئے اپنے پاکستانی ہم منصب خواجہ محمد آصف سے بیجنگ میں ملاقات کی۔ دونوں فریقوں نے اتفاق کیا کہ چین پاک تزویراتی ساتھی کے تعلقات دونوں ملکوں کے لئے قیمتی اثاثے کے مترادف ہیں۔  فریقین آئندہ بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کو ترجیحی اہمیت دیتے رہیں گے۔ علاقائی و بین الاقوامی امور میں باہمی مفاہمت اور  تعاون کو مضبوط کریں گے، اور چین پاک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ملاقات کے بعد دونوں وزرائے خارجہ نے ایک پریس کانفرنس میں شرکت کی اوراس موقع پر جناب وانگ ای نے کہاکہ چین پاکستان کی اقتصادی ترقی اورعوام کی زندگی کی بہتری کے لیے مکمل حمایت کرتا رہےگا۔ انہوں نے کہا کہ چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر کو آگے بڑھایا جائے گا تاکہ پاکستانی عوام کواس سےبھرپور مفادات حاصل ہو سکیں۔ جناب وانگ ای نے کہا کہ چین انسداد دہشت گردی اور قومی سلامتی کی حفاظت کے لئے  پاکستانی حکومت  کی کوششوں کی حمایت کرتا رہے گا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چین، سیکیورٹی کی صلاحیت میں بہتری کے لئے پاکستان کو امداد  بھی فراہم کرتا رہے گا تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون اور مشترکہ ترقی کے لئے ضمانت فراہم کی جا سکے۔ چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اس وقت دنیا کی صورتحال غیر مستحکم ہے اور  یکطرفہ تجارتی تحفظ پسندی کے رجحانات سامنے آ رہے ہیں۔ اس صورتحال کے تناظرمیں چین اور پاکستان کو زیادہ قریبی تعاون کرنا چاہیے تاکہ نئے چیلنجوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے حال ہی میں بو آو ایشیائی فورم میں اپنی تقریر میں چین کے نئے دور کی اصلاحات کا اعلان کیا ہے۔ یہ پاکستان اورچین پاک تعلقات کی ترقی کے لئے ایک نیا باب ثابت ہوگا۔ ہم برادرانہ پاکستانی عوام کے ساتھ ملکر تاریخی فرائض سرانجام دیں گے اور  پاکستان کے ساتھ اپنی روایتی دوستی کو اورزیادہ مضبوط بنائیں گے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here