چینی وزیر خارجہ وانگ ای اور روسی وزیر خارجہ کی ملاقات

0

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے  روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے تیئیس تاریخ کو بیجنگ میں   ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وانگ ای نے کہا کہ نئے عہد میں فریقین کو دوںوں ممالک کے صدور کی پالیسی پر کار بند  رہنا چاہیئے،اگلے مرحلے کے اعلی سطحی میل جول کے لئے مثبت انداز میں تیار ی کرنی چاہیئے، مختلف شعبوں میں تعاون کو حقیقی طور پر فروغ دینا چاہیئے، کثیرالطرفہ ڈھانچے میں رابطوں کو مضبوط بنانا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  چین-روس تعلقات میں مسلسل نئی قوت ڈالنی چاہیئے، دونوں ممالک کے عوام کے مفادات کے لیے کام کرنا چاہیئے اور علاقائی نیز دنیا کی خوشحالی اور استحکام کے لئے مزید زیادہ مثبت کردار ادا کرنا چاہیئے۔

روسی وزیر خارجہ  سرگئی لاروف نے کہا کہ روس چین کے ساتھ  رواں برس دونوں ممالک کے اعلی سطحی روابط کی کامیابی کےلیے مشترکہ کوشش کرنا چاہتا ہے۔  انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی پیش رفت نظر آئے گی اور عالمی امور میں فریقین کے رابطے اور مشاورت مزید  موثر اور سود مند ہو گی ۔

اس کے علاوہ فریقین نے شنگھائی تعاون تنظیم کی کارکردگی ، جزیرہ نما کوریا کی صورتحال اور شام سمیت مشترکہ دلچسپی کے امور  پر تبادلہ خیال کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here