چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے تیئس تاریخ کو ایک سیمنار کا اہتمام کیا ۔ اس سیمنار میں مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے ممبران نے کمیونسٹ پارٹی کے اعلامیے کی تاریخی اہمیت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری جناب شی جن پھنگ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی کے اعلامیے کاایک بار پھر جائزہ لینے کا مقصد مارکسزم نظریات اور عقیدے کی اہمیت پر زور دینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مارکسزم نظریات کمیونسٹ پارٹی کا رہنما نظریہ ہے جو ہماری پارٹی کی روحانی طاقت کا منبہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی نئے عہد میں مارکسزم نظریات کی روشنی میں ملک و قوم کی ترقی کے نصب العین کو فروغ دیگی اوراس کے ساتھ ساتھ مارکسزم نظریات میں نئی جان ڈالے گی۔