چین کے صدر شی جن پھنگ نے تیئس تاریخ کو بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے کونسل کے ممبران سے ملاقات کی۔ ان ممبران میں پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف،روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف، شنگھائی تعاون تنظیم کے جنرل سیکریٹری رشید علی موف سمیت دیگر ممبران شامل ہیں۔ملاقات کے دوران چینی صدر نے گزشتہ سترہ برسوں میں شنگھائی تعاون تنظیم کی ترقی اوراس کے کردار کو خوب سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک مہینے کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی کانفرنس چین کے شہر چھین تاو میں منعقد ہوگی اور توقع ہے کہ یہ کانفرنس ضرور کامیاب ہوگی۔ملاقات کے دوران پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف سمیت شرکا نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور شنگھائی تعاون تنظیم کی ترقی کے سلسلے میں چین کے کردار کو سراہا۔