شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس کا انعقاد

0

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کی کانفرنس چوبیس تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس کی صدارت کرنے والے چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے میڈیا کو بتایا کہ مزکورہ کانفرنس سے جون میں ہونے والی چھین تاوُسمٹ کا ایجنڈا طے کیا گیا ہے اور سمٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے مضبوط بنیاد ڈالی گئی ہے۔وانگ ای نے کہا کہ اسی دن جس دستاویز پر فرقین نے دستخط کیے یہ چھین تاوُ سمٹ کے دوران دستخط کئے جانے یا منظور ہونےوالے معاہدوں کا مسودہ ہے۔ اس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی سربراہی کونسل کا چھین تاوُ اعلامیہ، رکن ممالک کے طویل المدت اچھی پڑوسیوں کا معاہدہ اور آنے والے پانچ برسوں میں اس کے نفاذ کی آؤٹ لائن شامل ہیں۔ جس سے ترقی کے اسٹیٹجک تعاون ،سکیورٹی کے شعبے میں باہمی تعاون اور ٹھوس تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئَے اتفاق رائے حاصل کیا جاسکےگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here