چین کے نائب صدر وانگ جھی شانگ اور بھارتی وزیر خارجہ کی ملاقات

0

چین کے نائب صدر وانگ جھی شانگ نے تئیس تاریخ کو بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وانگ جھی شانگ نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سےغیر سرکاری  ملاقات کریں گے۔امید ہے کہ دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے اہم مسائل پر مزید زیادہ اتفاق رائے حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ بھارت شنگھائی تعاون تنظیم کے ڈھانچے میں مزید کردار ادا کرسکے گا اور کثیرالطرفہ تجارتی نظام کا مشترکہ طور پر تحفظ کرے گا۔امید ہے کہ مزید قریب ترقیاتی ساتھی کے تعلقات کے قیام کے لئے دونوں ممالک مشترکہ کوشش کریں گے۔سشما سوراج نے کہا کہ بھارت چین کے ساتھ تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔بھارت چین کے ساتھ اعلی سطح کے میل جول کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔اسٹیٹجک  باہمی اعتماد میں اضافہ کرنا چاہتا ہے اور دونوں ممالک کے رہنماوں کے یکساں خیالات پر عملدآمد کرنا چاہتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY