انیس تاریخ کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے دعوت پر برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا میری مئے سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال کے شروع میں وزیراعظم تھریسا میری مئے کے دورہ چین کے موقع پر ہم نے چین اور برطانیہ کے تعلقات کے”سنہرے دور ” کے فروغ پر اہم اتفاق رائے حاصل کیا۔ہم نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔چین برطانیہ کے ساتھ مل کر پالیسی کے شعبوں میں تبادلہ کو مضبوط اور اعلی سطح کے رابطے اور باہمی رابطے کے نظام کو برقرار رکھنا اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کے ڈھانچے کے تحت ٹھوس تعاون کو آگے بڑھانا چاہتا ہے تاکہ چین اور برطانیہ کے تعلقات کے “سنہرے دور ” کی تیز ترقی کے لئے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں۔
برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا میری مئے نے کہا کہ برطانیہ بو آو ایشیائی فورم کی افتتاحی تقریب سے صدر شی جن پھنگ کے خطاب میں چین کے کھلے پن کو توسیع دینے کی باتوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔برطانیہ چین کے ساتھ مل کر اعلی سطح اور مختلف شعبوں میں رابطوں کو مضبوط بنانا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو توسیع دینا چاہتا ہے۔ برطانیہ دونوں ملکوں کے تعلقات کے “سنہرے دور ” کو آگے بڑھانے کی کوشش کرے گا۔
دونوں رہنماوں نے شامی صورتحال اور بین الاقوامی تجارت پر تبادلہ خیال کیا۔
جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور برطانیہ نے معیشت کی عالمگریت سے مفادات حاصل کئے ہیں۔چین برطانیہ سمیت مختلف فریقوں کے ساتھ مل کر آزاد تجارت کے موقف پر کثیرالجہتی تحارتی نظام کا تحفظ کرنے کی کوشش کرے گا اور کھلی عالمی معیشت کو فروغ دے گا۔
برطانوی وزیراعظم نے آزاد تجارت اور کھلی معیشت کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔