چین کے وزیر خارجہ وانگ ای اور جاپان کی کاروباری شخصیات کی ملاقات

0

سترہ تاریخ کو چین کے ریاستی کونسلر اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے ٹوکیو میں جاپان کی  بزنس فیڈریشن کے موجودہ سربراہ سکا کاکیبارہ سدااوکی اور ان کے بعد بزنس فیڈریشن کی سربراہی سنبھالنے والے  جناب ناکانیشی ہیرو اکی سمیت جاپان کی کاروباری شخصیات سے ملاقات کی ۔

وانگ ای نے کہا کہ نئی صورتحال میں ہم چین -جاپان اقتصادی تعلقات کے فروغ ،فریقین کے درمیان مزید  بہتر اور اعلی معیار کے حامل اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں جاپان کی شمولیت کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔اس  سے چین اور جاپان کے درمیان اقتصادی تعاون کے نئے امکانات فراہم کیے جا سکیں گے۔دنیا بھر میں آزاد تجارت کو مشترکہ طور پر فروغ دیا جائے گا، ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے قواعد کا تحفظ اور کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کی جائے گی۔ امید ہے کہ جاپان بزنس فیڈریشن روایات  کو برقرار رکھے گی، خوبیوں کو مسلسل فروغ اور ایک نئے آغاز پر چین اور جاپان کے اقتصادی تعاون کو بلند کرے گی اور عالمی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے خدمات سرانجام دے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here