چین۔پاکستان میڈیا فورم کا بیجنگ میں انعقاد

0

چین کے معروف اخبار ” گوانگ منگ ڈیلی ” کے زیر اہتمام منگل کے روز “چین۔پاکستان میڈیا فورم” کا بیجنگ میں انعقاد کیا گیا۔فورم میں آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی سے وابستہ اہم میڈیا شخصیات ، بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام سمیت معروف تھنک ٹینک” سنٹر فار  گلوبل اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز” سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔ چین کے اعلیٰ سرکاری حکام سمیت اہم میڈیا اداروں سے وابستہ شخصیات بھی فورم میں شریک ہوئیں۔ فورم کے دوران چین اور پاکستان کے درمیان میڈیا کے شعبے میں باہمی تعاون اور دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو بالخصوص سی پیک کے ڈھانچے کے تحت میڈیا روابط  کو فروغ دینے کے لیے ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے۔ فورم کے دوران شرکاء نے کہا کہ سی پیک کی کامیاب تکمیل میں میڈیا کا ایک کلیدی کردار ہے ، میڈیا سی پیک کے حوالے سے درست حقائق کو اجاگر کرنے سمیت منفی پروپیگنڈے کی روک تھام میں بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ شرکاء نے دونوں ممالک کے میڈیا اداروں کے درمیان افرادی تبادلوں ، پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی  اور ٹیکنالوجی کے تبادلے پر زور دیا۔شرکاء نے مزید کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور سی پیک سے جڑے اہم موضوعات کو چینی اور پاکستانی میڈیا میں نمایاں اہمیت دی جانی چاہیے۔ اس موقع پر شرکاء کی جانب سے چینی اور پاکستانی میڈیا کے درمیان روابط و تعاون کے فروغ کے حوالے سے مثبت تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here