غیر ملکی زبانوں میں ترجمہ کیےگئے چینی فلموں اورٹی وی پروگرامز  کی پیشکش سے چینی اورغیر ملکی تعاون کا فروغ

0

آٹھویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران روسی، انگریزی، عربی، اردو سمیت دیگر غیرملکی زبانوں میں ترجمہ کیے جانے والے چینی ٹی وی ڈراموں ،فلموں  اور دستاویزی پروگرامز میں لوگ بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ اس وقت چین کے  مختلف زبانوں میں فلم اور ٹی وی ڈرامے کے ترجمے کے  قومی مرکز نے تیئیس زبانوں میں تین سو سے زائد چینی فلموں ،ٹی وی ڈراموں،دستاویزی پروگرامز  اور کارٹونز کا ترجمہ اور انہیں پیش کیا ہے۔

 چینی فلمیں  یا ٹی وی پروگرامز   نشر کرنے کے لیے تیس سے زائد ممالک کے ساتھ چائنا تھیٹر  نامی ٹی وی پروگرام کی نشریات کے حوالے سے معاہدے طے پا چکے ہیں –

اس وقت پاکستان میں چینی ٹی وی ڈرامہ بیجنگ یوتھ  پیش کیا جار ہا ہے۔ پاکستان کی ایک معلمہ مونا کا کہنا ہے  کہ انہیں یہ چینی ٹی وی ڈرامہ بہت پسند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس  ٹی وی ڈرامے سے وہ چینی شہریوں کی سماجی زندگی کے متعلق بہت معلومات حاصل کر سکتی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here